مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر دمام میں حضرت امام حسین (ع) مسجد پر حملے میں ملوث شخص سعودی شہری ہے جس کا نام خالد الشمری ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق دھماکے میں آر ڈی ایکس مواد استعمال کیا گیا اس حملے میں اب تک 16 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔