اکستان اور زمبابوے کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا تیسرا ون ڈے انٹر نیشنل میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا تیسرا ون ڈے انٹر نیشنل میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا۔زمبابوے نے 9 اوورز میں بغیر نقصان کے 68رنز بنائے تھے۔پاکستان نے زمبابوے کو 297 رنز کا ہدف دیاتھا،اس طرح اس بے نتیجہ میچ کے بعد پاکستان یہ سیریز دو صفر سے جیت گیا۔جس وقت امپائروں نے میچ ختم کرنے کا اعلان کیااس وقت زمبابوے کے اوپنرز چامو چھبابا 39اور ووسی سبانڈا 28پررنز بناکر کریز پر موجود تھے اور زمبابوے نے بنا کسی نقصان کے نو اوورز کےکھیلمیں 68رنز بنائے تھے۔یاد رہے کہ میچ رات نو بجے کے قریب تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور آندھی کےبعد روکا گیا تھا ، کیونکہ اسکی وجہ سے بجلی کانظام بھی متاثر ہوا تھا تاہم بعد میں امپائرز نے میچ مختصر کرکے زمبابوے کو 46اوورز میں281رنز کا ہدف دیا،مگر دوبارہ جیسے ہی کھیل شروع ہوا کچھ دیر بعد پھر بارش شروع ہوگئی جس پر میچ روک کر بارش رکنے کا انتظار کیا گیا تاہم جب کافی وقت ضائع ہوگیا تو امپائروں نے میچ ختم کرنے فیصلہ کیا۔