مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ جان برینن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی دہشت گرد امریکہ کو نشانہ بنانے کے لئے موقع تلاش کررہے ہیں۔
امریکی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران جان برینن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر امریکہ میں انسدادِ دہشت گردی سے متعلق قوانین اور پالیسیوں میں نرمی کا انتطار کررہے ہیں تاکہ انہیں اپنی کارروائیاں کرنے کا موقع مل سکے۔ دنیا بھر میں دہشت گردی اور تشدد کے ہولناک واقعات پیش آرہے ہیں، اس صورت حال میں امریکہ کسی لاپرواہی یا کوتاہی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اس لئے امریکی سینیٹ کو چاہیے کہ وہ ملک کی سکیورٹی سے متعلق ضروری قانون سازی کرے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ خود دوسرے ممالک میں دہشت گردوں کی پشتپناہی کرکے امریکہ سے دہشت گردی کو دور رکھنے کی کوشش کرہرہا ہے امریکہ ، شام ، عراق اور یمن میں دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔