مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکام نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو ایک کمپیوٹر وائرس کے ذریعے تباہ کرنے کی کوشش میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکہ کے ایک انٹیلی جنس اہلکار نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکومت نے 5 برس قبل شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو کمپیوٹر وائرس کے ذریعے تباہ کرنے کے لئے ایک مہم چلائی جس کے تحت شمالی کوریا کے جوہری پرومرام کو اسٹنکس نیٹ وائرس کی طرز کے ایک وائرس کے ذریعے سے تباہ کرنے کا پروگرام بنایا گیا، وائرس نے شمالی کوریا کی زبان کو سمجھنے کے بعد ان کے جوہری پروگرام پر حملہ کرنا تھا لیکن یہ وائرس شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو چلانے والی مشینوں تک رسائی ہی حاصل نہیں کر پایا۔واضح رہے کہ امریکہ نے 10-2009 میں ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کے لئے اسٹنکس کمپیوٹر وائرس کا استعمال کیا تھا جسے ایران نے ناکام بنادیا تھا۔ ایران کے جوہری پروگرام پر وائرس حملہ امریکا نے اسرائیل کے ساتھ مل کر کیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 31 مئی 2015 - 06:57
امریکی حکام نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو ایک کمپیوٹر وائرس کے ذریعے تباہ کرنے کی کوشش میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔