اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے سعودی عرب کے شہر دمام میں حضرت امام حسین (ع) مسجد پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم  نے سعودی عرب کے شہر دمام میں حضرت امام حسین (ع) مسجد پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں دہشت گرد دو ہفتوں سے مسلسل شیعہ مساجد اور مقدسمقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ ترجمان نے سعودی عرب سے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ گذشتہ دوہفتوں میں دہشت گردانہ حملوں میں 25 نمازی شہید ہوگئے ہیں۔