مہر نیوز/17 مئی / 2015 ء :عراقی وزارت دفاع کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے سامراء میں کارروائي کے دوران 30 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزارت دفاع کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے سامراء میں کارروائي کے دوران  30 داعش دہشت گردوں کو  ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز نے اس کارروائي میں داعش دہشت گردوں کی 8 گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا ہے، ادھر فلوجہ میں بھی عراقی فورسز نے 32 داعش دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کریدا ہے اس کارروائي میں 10 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گيا ہے۔