مہر خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع پینٹا گون نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں امریکی حملے میں داعش کے اہم رہنما ابو سیاف اور اس کے 40 دہشت گردوں کو ہلاک ہوگئے ہیں۔شام میں امریکی فوج کی کارروائی میں داعش کمانڈر سمیت 40 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کارروائی میں داعش کا خودساختہ وزیر تیل بھی شامی حملے میں ماراگیا،
شام میں امریکی فوج کے حملے میں داعش کا اہم رہنما ابو سیاف مارا گیاجبکہ امریکی اسپیشل فورس کی کارروائی میں ابوسیاف کی اہلیہ بھی گرفتار ہوئی ہے۔ اس حوالے سے پینٹاگون کا کہنا ہے کہ شام میں داعش کے خلاف کارروائی امریکی اسپیشل فورسزنے کی،امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے داعش کے رہنما ابو سیاف کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ شام میں امریکی آپریشن کی منظوری صدر اوبامہ نے دی تھی۔ پینٹاگون کے مطابق آپریشن میں کوئی امریکی فوجی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ملکوں سعودی عرب ، ترکی اور قطر نے داعش کو شامی حکومت گرانے کے لئے تشکیل دیا تھا۔