مہر نیوز/14 مئی / 2015 ء :ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی 3روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی 3روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔  ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی 3ملکی سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں چین کے تاریخی شہر ژیان پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات اور تاریخی مقامات کا بھی دورہ کریں گے۔ چینی حکام سے ملاقاتوں میں 2طرفہ تعلقات، سرحدی تنازعات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور تجارتی معاہدوں کا بھی امکان ہے۔ چین کے 3روزہ دورے کے بعد وہ منگولیا اور جنوبی کوریا بھی جائیں گے۔