مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلی سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اسلام آباد سے کراچی پہنچنے پر آئی جی سندھ کے ہمراہ صفورا گوٹھ کا دورہ کیا تاہم بعدازاں انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا جب کہ غلام حیدرجمالی کا کہنا ہے کہ انہیں عہدے سے ہٹائے جانے کا علم نہیں ہے اور وہ آج گورنر ہاؤس میں وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ کراچي میں آج طالبان دہشت گردوں نے ایک مسافر بس پر حملہ کرکے 45 افراد کو شہید جبکہ 12 کو زخمی کردیا۔