مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نےایک خط میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کو سن 2000 ء میں حزب اللہ کی اسرائيل پر کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی ہے۔
لاریجانی نے اس کامیابی کو سب سے شیریں کامیابی قراردیتے ہوئے حزب اللہ کے تمام مجاہدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔لاریجانی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ یہ تاریخی کامیابی اللہ تعالی کی مدد اور نصرت کے سائے میں حاصل ہوئی جس میں اسرائيل کی طاقت کا طلسم ، حزب اللہ کے جوانوں نے توڑ دیا۔لاریجانی نے لبنانی عوام، حزب اللہ لبنان او لبنانی حکومت کی سرافرازی اور سربلندی کے لئے دعا کی ہے۔