مہر نیوز/ 11 مئی / 2015 ء : سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ ملک سلمان نے یمن پر مسلط کردہ جنگ اور سعودی عرب میں کودتا کے خطرے کے پیش نظر امریکہ کا طے شدہ سفر منسوخ کردیا ہے اب سعودی بادشاہ کے بجائے سعودی ولیعہد امریکی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ ملک سلمان نے یمن پر مسلط کردہ جنگ اور سعودی عرب میں کودتا کے خطرے کے پیش نظر امریکہ کا طے شدہ سفر منسوخ کردیا ہے اب سعودی بادشاہ کے بجائے ولیعہد امریکی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سعودی عرب کے بادشاہ نے بڑے پیمانے پر کابینہ میں رد و بدل کیا ہے اور اپنے بیٹے اور قریبی رشتہ داروں کو اہم اور کلیدی عہدے سے نوازا ہے جس کی بنا پر سعودی عرب کے دوسرے شہزادے سخت ناراض ہیں سعودی عرب کے سابق ولیعہد مقرن بن عبدالعزیز کے بارے میں اطلاہے کہ انھیں گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے بعض عرب ذرائع نے ان کے قتل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ امریکی صدر باراک اوبامہ کی جانب سے کیمپ ڈیوڈ میں خلیج تعاون کونسل کے رہنمائوں کی کانفرنس رواں ہفتے میں ہورہی ہے، جس میں پہلے سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز کی شرکت کا بڑا چرچہ کیا جارہا تھا لیکن اب انھوں نے ملک میں کودتا کے خطرے کے پیش نظر امریکہ کا دورہ منسوخ کردیا ہےاس اجلاس میں امریکہ خلیجی ممالک کو ایران سے خوفزدہ کرکے بڑے پیمانے پر اپنے ہتھیار فروخت کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ عرب ذرائع امریکہ کو بڑا شیطان جبکہ سعودی عرب کو چھوٹا شیطان قراردے رہے ہیں۔ امریکی اجلاس میں ایران کے ایٹمی پروگرام اور یمن کے معاملے پر گفتگو متوقع ہے لیکن سعودی عرب کے بادشاہ نے ملک میں کودتا کے خوف سے امریکہ کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔