مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان میں باجوڑ ایجنسی کےعلاقہماموند میں ریموٹ کنڑول دھماکے کے نتیجے میں مقامی قبائلی امن کمیٹی کے سربراہ سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے زگئی میں طالبان دہشت گردوں نے سڑک کنارے نصب باردی مواد نصب کر رکھا تھا، جیسے ہی مقامی قبائلی امن کمیٹی کے سربراہ جان محمد کی گاڑی وہاں سے گزری تو بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار جان محمد سمیت 6 افراد ہلاک جب کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
اجراء کی تاریخ: 11 مئی 2015 - 12:49
مہر نیوز/ 11 مئی / 2015 ء : پاکستان میں باجوڑ ایجنسی کےعلاقہ ماموند میں ریموٹ کنڑول دھماکے کے نتیجے میں مقامی قبائلی امن کمیٹی کے سربراہ سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔