مہر نیوز/ 10 مئی / 2015 ء : سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت نے یمن کے صوبہ صعدہ پر گذشتہ دو دنوں میں 200 بار ہوائی حملے کئے ہیں جن متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت نے یمن کے صوبہ صعدہ پر گذشتہ دو دنوں میں 200 بار ہوائی حملے کئے ہیں جن متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔سعودی عرب نے یمن کے اسلامی اور ثقافتی مقامات کو اپنی جارحیت بربریت کا نشناہ بنایا ہوا ہے۔ سعودی عرب کو ان حملوں میں بڑے شیطان امیرکہ کی حمایت بھی حاصل ہے۔ اس سے واضح ہوجاتا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت باطل اور امریکی مزدور اور غلام حکومت ہے۔