مہر نیوز/ 8 مئی / 2015 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک بھر کے تمام شہریوں میں ایرانی عوام نے یمن کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور آل سعود کے خلاف احتجاجی مظاہر کیا ہے اور عالمی اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ یمنی عوام پر سعودی عرب کے ظالمانہ، وحشیانہ اور سفاکانہ ہوائی حملوں کو روکنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک بھر کے تمام شہریوں میں ایرانی عوام نے یمن کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور آل سعود کے خلاف احتجاجی مظاہر کیا ہے اور عالمی اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ یمنی عوام پر سعودی عرب کے ظالمانہ، وحشیانہ اور سفاکانہ ہوائی حملوں کو روکنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

مظاہرین نے سعودی عرب کی یمن پر جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے ایجنڈے پر کام کررہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اسلام اور امت مسلمہ کے ساتھ خیانت کا ارتکاب کرکےامریکہ و اسرائیل کے ساتھ دوستی کو مضبوط بنا رہا ہے۔

تہران میں  مظاہرین نے یمنی بچوں ،عورتوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل عام پر عالمی ادارون کی خاموشی کی بھی مذمت کی ۔ مظاہرین کے مطابق دنیا کے حریت پسند لوگ یمن کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں جبکہ بڑے شیطان امریکہ سمیت امریکہ نواز حکام سعودی عرب کا ساتھ دے رہے ہیں۔