مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خلیجی ریاست قطر، فرانس سے 7 ارب ڈالر مالیت کے جدید جیٹ طیارے خریدے گا، دونوں ممالک میں معاہدہ طے پاگیا ہے۔خلیج فارس کے عرب ممالک مغربی ممالک سے ہتھیار خریدنے میں ایکدوسرے پر سبقت حاصل کررہے ہیں سعودی عرب کے ہمسایہ ممالک کو اب سعودی عرب پر اعتماد نہیں رہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق قطر نے فرانس کے طیارہ ساز اور دفاعی سامان تیار کرنے والے گروپ داسالٹ کے ساتھ 7ارب ڈالر مالیت کا ایک معاہدہ طے کیا ہے جس کے تحت قطر فرانس سے 24رافال لڑاکا طیارے خریدے گا۔معاہدے پر دوحہ میں داسالٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر اور قطری جنرل احمد المالکی نے دستخط کیے ۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر فرانسو اولاند اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب میں فرانسیسی صدر نے کہا کہ قطر نے ان لڑاکا طیاروں کو خریدنے کے لیے اچھا انتخاب کیا ہے ، فرانس اور قطر کے درمیان رافال طیاروں کی فروخت کے علاوہ ایک اور معاہدہ بھی طے پایا ہے جس کے تحت فرانس 36 قطری پائلٹوں اور 100 میکنیکل انجینئروں اور انٹیلی جنس افسروں کو تربیت بھی فراہم کرے گا۔
اجراء کی تاریخ: 5 مئی 2015 - 10:33
مہر نیوز/ 5 مئی / 2015 ء : خلیجی ریاست قطر، فرانس سے 7 ارب ڈالر مالیت کے جدید جیٹ طیارے خریدے گا، دونوں ممالک میں معاہدہ طے پاگیا ہے۔خلیج فارس کے عرب ممالک مغربی ممالک سے ہتھیار خریدنے میں ایکدوسرے پر سبقت حاصل کررہے ہیں سعودی عرب کے ہمسایہ ممالک کو اب سعودی عرب پر اعتماد نہیں رہا ہے ۔