مہر خبررساں ایجنسی نے الغد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کاایک دستہ یمن میں داخل ہوگیا ہے جبکہ عدن ایئرپورٹ کے قریب شدیدلڑائی جاری ہے سعودی عرب یمن کے اندر کارروائی کرنے کے لئے پر تول رہا ہے سعودی عرب القاعدہ کے ساتھ ملکر یمن میں زمینی کارروائی کررہا ہے۔ الغد کے مطابق سعودی فوج کا زمینی دستہ عدن پہنچ گیا ہے اور وہاں مزید فوج بھی آرہی ہے۔ کچھ حکومتی ذرائع کے مطابق زمینی دستے کے داخلے کا مقصد ایئرپورٹ پر قبضے کی لڑائی میں سعودی حامی ملیشیا کی مدد کرنا ہے، فراری صدر ہادی منصور کے حامی ملیشیا کے کمانڈرز نے بتایا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے چند درجن فوجی ایئرپورٹ کا قبضہ چھڑانے میں ان کی مدد کریںگے جہاں شدید لڑائی جاری ہے۔ کچھ ذرائع کے مطابق ان فوجیوں کی تعداد30 کے قریب ہے اور وہ صرف نگرانی کے لیے بھیجے گئے ہیں، سعودی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری نے عدن میں یمنی فوج اور یمنی عوام کے خلاف بڑی زمینی کارروائی شروع کرنے سے متعلق اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدن میں کوئی غیرملکی فوجیں موجود نہیں لیکن سعودی اتحاد حوثی ملیشیا کے خلاف لڑائی میں مدد جاری رکھے گا۔ ہمارے تمام آپشنز اوپن ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 4 مئی 2015 - 11:24
مہر نیوز/ 4 مئی / 2015 ء : سعودی عرب کاایک دستہ یمن میں داخل ہوگیا ہے جبکہ عدن ایئرپورٹ کے قریب شدیدلڑائی جاری ہے سعودی عرب یمن کے اندر کارروائی کرنے کے لئے پر تول رہا ہے سعودی عرب القاعدہ کے ساتھ ملکر یمن میں زمینی کارروائی کررہا ہے۔