مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں 200 داعش دہشت گردوں نے شامی سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔
ادھر دیرالزور میں شامی سکیورٹی فورسز نے درجنوں داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ اس علاقہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔