مہر نیوز/ 3 مئی / 2015 ء : پاکستان کے علاقہ رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں پولیس چوکی پر 30 سے زائد دہشت گردوں نے حملہ کرکے اے ایس آئی سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں پولیس چوکی پر 30 سے زائد دہشت گردوں نے حملہ کرکے اے ایس آئی سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقے رونتی میں تھانہ ماچھکہ کی پولیس چوکی پر 30 سے زائد دہشت گردوں  نے حملہ کرکے اے ایس آئی سمیت 7 اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں اورپولیس کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں اورعلاقے میں جاری آپریشن کے لئے ضلع بھر کی پولیس کوبھی طلب کرلیا گیا ہے۔