مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی بیہودہ اور وحشیانہ بمباری کا سلسلہ عالمی اداروں کی خاموشی کے سائے میں جاری ہے صنعا پر سعودی عرب کے تازہ حملے میں 10 یمنی شہری شہید اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے کل یمن پر 50 بار حملے گئے ہیں جن میں درجنوں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ۔ ادھر اقوام متحدہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں شہری آبادی اور اسپتالوں پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔۔ بان کی مون کا کہنا ہے کہ یمن کے بنیادی ڈھانچوں کو تباہ کرنا ، اقوام متحدہ کے دفتروں پر حملے کرنااور اسپتالوں کو بمباری کا نشانہ بنانا ناقابل قبول اقدام ہے۔
ذرائع کے مطابق یمن پر 26 مارچ سے جاری سعودی عرب کی بمباری میں اب تک ہزاروں افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔