مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمانتسنیم اسلمنے کہا ہے کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے اور اس میں ہندوستان کی طرف سے ہندوؤں کی بستیاں بسانے کا اقدام قابل مذمت ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے بھارت کی جانب سے اس میں ہندو بستیاں آباد کرنا قابل مذمت اقدام ہے، کوئی شماریاتی تبدیلی کشمیریوں کی رائے تبدیل نہیں کر سکتی، کشمیر کا مسئلہ حق رائے دہی سے ہی حل ہو گا۔
اجراء کی تاریخ: 30 اپریل 2015 - 17:53
مہر نیوز/30 اپریل / 2015 ء : پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے اور اس میں ہندوستان کی طرف سے ہندوؤں کی بستیاں بسانے کا اقدام قابل مذمت ہے۔