مہر نیوز/30 اپریل / 2015 ء : افغانستان نے پاکستان پرالزام لگایا ہے کہ افغانستان کے شمالی صوبوں کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بڑی تعداد میں پاکستانی دہشت گرد افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان نے پاکستان پرالزام لگایا ہے کہ افغانستان  کے شمالی صوبوں کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بڑی تعداد میں پاکستانی دہشت گرد افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے بتایا کہ افغان سیکیورٹی فورسز گزشتہ ہفتے سے صوبے قندوز کے دارالحکومت کے قریب طالبان کے بڑے حملے کو پسپا کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان سے آنے والے مقامی اور غیر ملکی دہشت گرد لڑائی میں افغان طالبان کی مدد کے لیے پہنچ رہے ہیں، اب تک لڑائی میں 200 شدت پسند اور 12 سیکیورٹی اہلکار مارے جا چکے ہیں۔ ادھر ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت سے قریبی مذہبی سلفی وہابی تنظیمیں دس ہزار دہشت گردوں کو یمن کے خلاف لڑنے کے لئے سعودی عرب بھیج رہی ہیں ۔ امام کعبہ پاکستان کی مذہبی تنظیموں سے افراد قوت حاصل کرنے کے لئے ایک ہفتہ سے پاکستان کے دورے پر ہیں  شیخ خالد الغامدی نے دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنے والی سلفی وہابی تنظیموں کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں ۔ جن میں بڑے پیمانے پر پاکستانی دہشت گردوں کو سعودی عرب روانہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، سعودی عرب میں وہابی دہشت گردوں کی موجودگی سے حرمین شریفین کو زبردست خطرہ لاحق ہوگیا ہے کیونکہ سعودی عرب کے وہابی بھی گنبد خضراء کو شہید کرنے کے لئے کسی بہانے کی تلاش میں ہیں۔