مہر نیوز/29 اپریل / 2015 ء : سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ولیعہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز اور وزیر خارجہ سعود الفیصل کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا ہےنائف بن عبدالعزیز اور اپنے بیٹے محمد سلمان کو ولیعہد اور امریکہ میں سعودی سفیر عادل الجبیر کو وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز اور وزیر خارجہ سعود الفیصل کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا ہےنایف بن عبدالعزیز اور اپنے بیٹے محمد سلمان کو ولیعہد اور امریکہ میں سعودی سفیر عادل الجبیر کو وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ولی عہد اور نائب وزیراعظم شہزادہ مقرن بن عبد العزیز کو ان کے عہدے سے برطرف کر کے شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کو نیا ولی عہد نامزد کر دیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شاہ سلمان نے وزیر خارجہ سعود الفیصل کو بھی ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے اور ان کی جگہ امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر عادل الجبیر کو ملک کا نیا وزیر خارجہ مقرر کردیا ہے۔سعودی عرب  میں آل سعود خاندان میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں اور یہ بڑی تبدیلیاں انہی اختلافات کا مظہر ہیں۔