مہر نیوز/27 اپریل / 2015 ء : پاکستان کے شہر پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اوردیگر علاقوں میں شدید بارشوں، طوفانی آندھی اور ژالہ باری سے تباہی مچ گئی، درجنوں مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں جس سے بچوں اور خواتین سمیت44 افراد ہلاک اور200 سے زائد زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اوردیگر علاقوں میں شدید بارشوں، طوفانی آندھی اور ژالہ باری سے تباہی مچ گئی، درجنوں مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں جس سے بچوں اور خواتین سمیت44 افراد ہلاک اور200 سے زائد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کےمطابق پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور گرد و نواح میں شدید بارش، طوفان اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی، 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی بارش اور آندھی نے گھروں کو ملیامیٹ کردیا،فصلیں برباد ہوگئیں، جگہ جگہ درخت، سائن بورڈ اور بجلی کے کھمبے گرگئے جس سے گھنٹوں روڈ بلاک رہے، مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا، پشاور میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے 20 افراد ہلاک اور80 زخمی اور35مکانات تباہ ہوگئے، واحد گڑھی میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 بھی بچے جاں بحق ہوئے۔ طوفان سے پشاور اسلام آباد موٹر وے پر ٹول پلازہ بھی گرگیا۔ پخہ غلام کے علاقے میں بارش اور تیز آندھی سے30 فیصد گھروں کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں۔