مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایک روزہ سرکاری دورے پر وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں، نواز شریف اپنے دورے کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں یمن کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا وزیر اعظم کے ہمراہ سعودی عرب جانے والے وفد کے دیگر ارکان میں وزیر دفاع خواجہ آصف، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری شامل ہیں۔