مہر نیوز/23 اپریل / 2015 ء : یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ سعودی عرب ، امریکہ اور ان کے اتحادیوں نے یمن میں ہولناک اور بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا ہے ترجمان نے سعودی عرب کے حکام کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ سعودی عرب ، امریکہ اور ان کے اتحادیوں نے یمن میں ہولناک اور بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا ہے ترجمان نے سعودی عرب کے حکام کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ قائم کرنے کام طالبہ کیا ہے۔ انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ اگر یمنی فوج اور عوامی رضاکار دستے وقت پر اقدام نہ کرتے تو یمن کو سعودی عرب نے القاعدہ اورداعش کے ہاتھوں تباہ کردیا تھا انھوں نے کہا کہ سعودی عرب جوکام دہشت گردوں کے توسط سے کرانے میں ناکام ہوگیا وہ بھیانک جرائم اس نے خود انجام دیئے ہیں۔ انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے ہوائی حملوں کے مکمل خاتمہ کے بعد یمنی عوام مذاکرات کے ذریعہ اپنی حکومت تشکیل دیں گے اور ملک میں سعودی عرب کی مداخلت کو کسی بھی قیمت میں برداشت نہیں کیا جائے گا یمنی عوام سعودی عرب سے متنفر اور بیزار ہیں۔