مہر نیوز/21 اپریل / 2015 ء : مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسملین سے تعلق رکھنے والے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ان پر مظاہرین کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسملین سے تعلق رکھنے والے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ان پر مظاہرین کو قتل کرنے کا الزآم ہے۔ مصری عدالت نے آخوان المسلمین کے بعض دیگر افراد کو بھی قید کی سزا سنائي ہے ۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات  اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم سمجھتے ہیں اور مرسی کی حکومت گرانے میں سعودی عرب نے مصر کے موجودہ صدر اور مصری فوج کے سابق سربراہ جنرل السیسی کی بھر پور حمایت کی تھی ۔