مہر نیوز/20 اپریل / 2015 ء : عرب اور غیر عرب ممالک میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے جاری کی جانے والی ایک ویڈیو میں ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے 30 عیسائیوں کو قتل کرتے دکھایا گیا ہے داعش دہشت گردوں کو سعودی عرب اور دیوبندی مکتبہ فکرکی مکمل حمایت حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے متعدد ممالک میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے جاری کی جانے والی ایک ویڈیو میں ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے 30 عیسائیوں کو قتل کرتے دکھایا گیا ہے۔ داعش دہشت گردوں کو سعودی عرب اور دیوبندی مکتبہ فکرکی مکمل حمایت حاصل ہے۔ویڈیو میں ایک شخص کا سر قلم کرتے ہوئے اور دیگر افراد کو صحرا میں سر پر گولیاں لگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اسی طرح کی ایک ویڈیو فروری میں سامنے آئی تھی جس میں مصر کے 21 قبطی عیسائیوں کا سر قلم کرنے کے مناظر دکھائے گئے تھے۔

حالیہ مہینوں میں نام نہاد  دولت اسلامیہ (دعش)  کی جانب سے ایسی متعدد ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں اغوا کیے گئے افراد کو قتل کرتے دکھایا گیا ہے۔ داعش کا تعلق دیوبندی فرقہ اور سلفی وہابیوں گروہ سے ہے جنھیں سعودی عرب اور بعض خلیجی ریاستوں کی حمایت حاصل ہے۔