مہر نیوز/17 اپریل / 2015 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے فضائی حملے ناکام ہوگئے ہیں سعودی عرب کی بمباری میں صرف عام شہریوں کا قتل عام ہوا ہے سعودی عرب اپنے فوجی اہداف تک نہیں پہنچ سکا ہے یمن جنگ کا اصل نتیجہ زمین پر واضح ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ بریگیڈیر جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا ہے کہ  یمن پر سعودی عرب کے فضائی حملے ناکام ہوگئے ہیں سعودی عرب کی بمباری میں صرف عام شہریوں کا قتل عام ہوا ہے سعودی عرب اپنے فوجی اہداف تک نہیں پہنچ سکا ہے یمن جنگ کا اصل نتیجہ زمین پر واضح ہوگا۔

پوردستان نے تہران میں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ یمن پر وسیع پیمانے پر ہوائی حملوں کے باوجود سعودی عرب کوکوئی خاص کامیابی نہیں ملی ہے بلکہ عرب عوام میں سعودی عرب کا مکروہ اور منحوس چہرہ مزید بدنما ہوگیا ہے یمن پر سعودی عرب کے حملوں سے عرب اقوام کے بجائے امریکہ اور اسرائیل کو فائدہ پہنچا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمن کی بری فوج بڑی بہادر اور قوی فوج ہے اسی لئے اس جنگ کا نتیجہ زمین پر واضح ہوگا۔