مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے روس کی جانب سے ایران کو ایس 300 میزائل سسٹم دینے کے فیصلے کو مثبت قدم قراردیا ہے۔ واضح رہے کہ روس نے ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرتے ہوئے ایران کو ایس 300 میزائل سسٹم دینے کا اعلان کر دیا ہے اور روسی صدر نے اس حکم پر دستخط بھی کردیئے ہیں ادھر امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کو ایس 300 میزائل سسٹم کی فراہمی سے مذاکرات پر کوئی منفی اثرنہیں پڑےگا۔ بعض امریکی اور اسرائیلی حکام نے روس کے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لیکن روس کا کہنا ہے کہ یہ میزائل صرف دفاعی نوعیت کا ہے اور اس سے کسی دوسرے ملک کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 اپریل 2015 - 00:27
مہر نیوز/15 اپریل / 2015 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے روس کی جانب سے ایران کو ایس 300 میزائل سسٹم دینے کے فیصلے کو مثبت قدم قراردیا ہے۔