مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب ممالک کی بعض اہم شخصیات اور سیاستدانوں نے یمن پر سعودی عرب کے بہیمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور دہشت گردی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور سعودی عرب یمن میں امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہا ہے۔
لبنان کے سابق صدر امیل لحود کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا بھیانک چہرہ دیکھ کر وہ اسرائیل کا وحشیانہ چہرہ بھول گئے ہیں۔ امیل لحود نے کہا کہ انیھں امید نہیں تھی کہ سعودی عرب کسی عرب قوم کے خلاف اتنی بربریت کا مظاہرہ کرےگا
مصطفی حمدان، احمد قطان اور ماہر عبد الرزاق نے بھی یمن پر سعودی عرب کے حملے کو کھلی اور آشکارا دہشت گردی قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب آج تک خود دہشت گردوں کی مدد کرتا رہا ہے اور یمن وہ خود دہشت گردی پر اتر آیا ہے لہذا عرب قوموں کا فرض ہے کہ وہ سعودی عرب کے ظالمانہ اور بہیمانہ اقدامات کو روکنے کے لئے عملی اور ٹھوس اقدام عمل میں لائیں۔