مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ انور محمود قرقاش کے بعد عرب پارلیمنٹ کے چیرمین احمد بن محمد الجروان نے بھی پاکستان کی جانب سے یمن جنگ میں غیر جانبدار رہنے کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔عرب ذرائع کے مطابق عرب پارلیمنٹ کے چیرمین احمد بن محمد الجروان نے پاکستان کی جانب سے یمن جنگ میں فریق نہ بننے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کا فیصلہ عرب اور اسلامی ممالک کے موقف سے متصادم ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور قرقاش نے بھی پاکستانی پارلیمنٹ کے فیصلے پر سخت تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد کو اپنے فیصلے کی سخت قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔ ادھر پاکستانی عوام اور سیاسی و مذہبی جماعتوں نے پاکستانی پارلیمنٹ کے فیصلے کو درست قراردیا ہے اورعربوں کی داخلی جنگ میں فریق نہ بننے کے پاکستانی پارلیمنٹ کے فیصلے کو تحسین آمیز قراردیا ہے۔ پاکستانی قوم اور پاک فوج بالکل سعودی عرب کے جرم و جنایات کا حصہ نہیں بننا چاہتی بلکہ پاکستانی قوم اور حکومت ، سعودی عرب کو جرم و جنایات سے باز رکھنے کی کوشش میں ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 12 اپریل 2015 - 18:00
مہر نیوز/12 اپریل / 2015 ء : متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ انور محمود قرقاش کے بعد عرب پارلیمنٹ کے چیرمین احمد بن محمد الجروان نے بھی پاکستان کی جانب سے یمن جنگ میں غیر جانبدار رہنے کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔