مہر نیوز/10 اپریل / 2015 ء : افغانستان کے شہر جلال آباد میں نیٹو کے قافلے پرخود کش کار بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک،متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں نیٹو کے قافلے پرخود کش کار بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک،متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق غیر ملکی فوجی قافلے کو جلا ل آباد ایئر پورٹ کے نزدیک نشانہ بنایا گیا اور خود کش بمبار نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو اڑا دیا۔ حادثے میں 4 افراد ہلاک ،متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔