مہر نیوز/9 اپریل / 2015 ء : متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ خالد بن زاید آل نہیان نے ایک مضحکہ خیز بیان میں دعوی کیا ہے کہ ایران ،یمن اور عرب ممالک میں مداخلت کررہا ہے جبکہ امارات کے وزیر خارجہ نے یمن کے مظلوم پر عرب ممالک کی یلغار کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ عرب ڈکٹیٹر بادشاہ ایران کو بہانہ بنا کر عرب ممالک میں اپنے مخالفین کو کچل رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روئٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ خالد بن زاید آل نہیان نے ایک مضحکہ خیز بیان میں دعوی کیا ہے کہ ایران ،یمن اور عرب ممالک میں مداخلت کررہا ہے جبکہ امارات کے وزیر خارجہ نے یمن کے مظلوم پر عرب ممالک کی یلغار کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ عرب ڈکٹیٹر بادشاہ ایران کو بہانہ بنا کر عرب ممالک میں اپنے مخالفین کو کچل رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کی حمایت کی ہے اور اس کے 30 جہاز یمن پر بمباری میں حصہ لے رہے ہیں۔