مہر نیوز/7 اپریل / 2015 ء : امریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کےفوجی ساز و سامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کےفوجی ساز و سامان فروخت  کرنے کی منظوری دے دی ہے۔   تاہم ابھی کانگریس سے اس کی توثیق ہونا باقی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے 15وائپر ہیلی کاپٹرز ،ایک ہزار ہل فائر میزائل اور دیگر امریکی اسلحہ خریدنے کی پاکستانی درخواست منظور کرتے ہوئے ہوئے کانگریس کو مطلع کردیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے دی گئی درخواست میں امریکی ساختہ حملہ آور ہیلی کاپٹرز، میزائل اور قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف لڑائی کے لئے دیگر فوجی سازوسامان ہے۔