مہر نیوز/5 اپریل / 2015 ء : لبنانی تحریک توحید اسلامی کے جنرل سکریٹری شیخ بلال شعبان نے یمن پرسعودی عرب کے حملوں کو بزدلانہ اور وحشیانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب درحقیقت اسرائیل کی نیابت میں جنگ لڑ رہا ہے کیونکہ اس جنگ سے اسرائیل بھر پور فائدہ اٹھا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنانی تحریک توحید اسلامی کے جنرل سکریٹری شیخ بلال شعبان نے یمن پرسعودی عرب کے حملوں کو بزدلانہ اور وحشیانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب درحقیقت اسرائیل کی نیابت میں جنگ لڑ رہا ہے کیونکہ اس جنگ سے اسرائیل بھر پور فائدہ اٹھا رہا ہے۔

شیخ شعبان نے کہا کہ سعودی عرب نے اسرائیل کی نیابت میں یمن پرجنگ مسلط کی ہے اور یہ جنگ درحقیقت امت مسلمہ کے خلاف ہے۔ شیخ شعبان نے کہا کہ سعودی عرب نے گذشتہ 67 سال میں اسرائیل پر کوئی ہوائی اور فوجی حملہ کیوں نہیں کیا؟ اس لئے نہیں کیا کیونکہ اسرائيل اور سعودی عرب دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور دونوں کے مفادات مشترک ہیں اور دونوں علاقہ میں امریکہ کے اتحادی ہیں۔