مہر خبررساں ایجنسی نے العراقیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ صلاح الدین کے دارالحکومت تکریت پر عراقی فورسز نے داعش دہشت گردوں کو پسپا کرتے ہوئے تکریت کے گورنر ہاؤس پر عراقی پرچم لہرا دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عراقی فوجیں تکریت کے مرکز کی طرف پیشقدمی کررہی ہیں۔ عراقی فورسز نے تکریت کے اسپتال اور دیگر حکومتی عمارتوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ادھر صوبہ الانبار میں عراقی فورسز نے 90 داعشیوں کو جہنم پہنچا دیا ہے۔