مہر خبررساں ایجنسی العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کے مجرمانہ فضائی حملے جاری ہیں سعودی عرب کے جنگی جہازوں کی تازہ ترین بمباری میں مزید 40 افراد شہید اور 250 زخمی ہوگئے ہیں سعودی عرب نے عدن پر بھی ہوائی حملوں میں درجنوں افراد کو شہید کردیا ہے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب نے ایک پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا ہے جس میں درجنوں بےگناہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ سعودی رعب نے گذشتہ پانچ دنوں سے یمن پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں اب تک سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔سعودی عرب کو یمن پر جارحیت میں پاکستان، مصر اور اردن سمیت 10 ممالک کی حمات حاصل ہے دس ممالک سعودی عرب کے ظالم و جابر بادشاہ کی حمایت میں یمن کے بےگناہ عوام کا خون بہا رہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 31 مارچ 2015 - 12:48
مہر نیوز/31 مارچ/ 2015 ء : یمن کے خلاف سعودی عرب کے مجرمانہ فضائی حملے جاری ہیں سعودی عرب کے جنگی جہازوں کی تازہ ترین بمباری میں مزید 40 افراد شہید اور 250 زخمی ہوگئے ہیں سعودی عرب نے عدن پر بھی ہوائی حملوں میں درجنوں افراد کو شہید کردیا ہے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔