مہر نیوز/29 مارچ/ 2015 ء : ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ ہندوستان، پاکستان کے ساتھ پرامن، خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے لیکن پاکستان دہشت گردوں کی مسلسل پشت پناہی کررہا ہے۔

مہر خبررساں اییجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ ہندوستان، پاکستان کے ساتھ پرامن، خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے لیکن پاکستان دہشت گردوں کی مسلسل پشت پناہی کررہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سشما سوراج نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیکیورٹی کو مزید مستحکم کیاجارہا ہے کیونکہ دہشتگردی کا خطرہ برقرار ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری طرف سے دوستانہ اقدام کے باوجود پاکستان مسلسل بھارت مخالف سرگرمیوں کا مرتکب ہورہا ہے اور اس سلسلے میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے۔