مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نےاعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے خلاف لڑائی میں اسے پاکستان،مصر، اردن، ترکی ،مراکش ، قطر ، کویت ، امارات ،بحرین ،امریکہ اور اسرائیل کی مدد حاصل ہے اور مذکورہ ممالک سعودی جنگ کا حصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے عملی طور پر اپنی فوج کو سعودی عرب کی حمایت میں بھیج دیا ہے جسے پاکستان کی عظيم غلطی قراردیا جارہا ہے پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں بھی پاکستانی حکومت کے اقدام کے حق میں نہیں ہیں۔ یمنی حکومت اور عوام سعودی عرب کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب اکیلا جنگ میں وارد نہیں ہوا بلکہ اس نے بزدلی دکھاتے ہوئے کئی عرب اور غیر عرب ممالک سے امداد طلب کرلی ہے۔ اور فوجی امداد کے بدلے میں اتحادی ممالک کو بڑے پیمانے پر امداد دینے کا وعدہ کیا ہے اور پہلے بھی بڑے پیمانے پر امداد دے چکا ہے سعودی عرب صہیونی راستے پر گامزن ہے اور اسے اللہ کے قہر سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکتی۔
اجراء کی تاریخ: 27 مارچ 2015 - 12:52
مہر نیوز/27 مارچ/ 2015 ء : سعودی عرب نےاعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے خلاف لڑائی میں اسے پاکستان،مصر، اردن، ترکی ،مراکش ، قطر ، کویت ، امارات ،بحرین ،امریکہ اور اسرائیل کی مدد حاصل ہے اور مذکورہ ممالک سعودی جنگ کا حصہ ہیں۔