مہر نیوز/26 مارچ/ 2015 ء : یمن کی فوج نے سعودی عرب کی طرف سے یمن کے دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے کے جواب میں سعودی عرب پر پہلا میزائل حملہ کیا ہے یمن نے سعودی عرب کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الشرق الاوسط کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی فوج نے سعودی عرب کی طرف سے یمن کے دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے کے جواب میں سعودی عرب پر پہلا میزائل حملہ کیا ہے یمن نے سعودی عرب کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

یمن کی اسلامی تحریک انصار اللہ کے سیاسی شعبہ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے  سعودی عرب کی طرف پہلا میزائل صعدہ سے فائر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یمن کے فراری اور مستعفی صدر کو بچانے کے لئے یمن میں خونی جنگ کا آغاز کیا ہے جو سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو مہنگی پڑےگی۔