اجراء کی تاریخ: 25 مارچ 2015 - 15:33

مہر نیوز/25 مارچ/ 2015 ء : عراق کے صوبہ الانبار میں عراقی فورسز اور عوامی رضاکار دستوں نے 25 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ الانبار میں عراقی فورسز اور عوامی رضاکار دستوں نے 25 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

ادھر رعاقی فورسز نے بیجی پر داعش کے حملے کو پسپا کردیا ہے، جبکہ عراقی فورسز نے الکرمہ علاقہ میں کئی بم کو ناکام بنا دیا ہے۔