مہر نیوز/20 مارچ/ 2015 ء : ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے پولیس اسٹیشن پر علیحدگی پسندوں کے حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے پولیس اسٹیشن پر علیحدگی پسندوں کے حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جموں کے ضلع کٹھوعہ میں علیحدگی پسندوں نے راج باغ پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا۔ علیحدگی پسندوں نے پہلے پولیس اسٹیشن کے باہر کھڑے ایک اہلکار ہلاک کیا اور پھر عمارت میں گھس کر فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں2 اہلکاروں سمیت مزید 4 افراد ہلاک ہوگئے۔  ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جوابی کارروائی میں 2 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔آئی جی پولیس جموں دنیش رانا کا کہنا ہے کہ حملہ آور فوجی وردی میں ملبوس تھے جنہوں نے جموں اور پنتھ کوٹ کی جانب جانےوالی ایک جیپ کو تلاشی کے بہانے اپنے قبضے میں لے لیا۔ جس میں سوار ہوکر وہ پولیس اسٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے حملہ کردیا۔