مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہمشرقی افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں بیت اللہ محسود اور حکیم اللہ محسود کا قریبی ساتھی خاورے محسود سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی علاقے کرم ایجنسی سے ملحقہ مشرقی افغان علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں کمانڈر خاورے محسود 2 ساتھیوں صالح محمد اور الیاس تالورا سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔ محمد خراسانی کے مطابق خاورے محسود کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ سے تھا، وہ بیت اللہ محسود کا اہم کمانڈر تھا ۔ بیت اللہ محسود بھی امریکی ڈرون حملے میں مارا گيا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 20 مارچ 2015 - 12:42
مہر نیوز/20 مارچ/ 2015 ء : مشرقی افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں بیت اللہ محسود اور حکیم اللہ محسود کا قریبی ساتھی خاورے محسود سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔