مہر نیوز/18 مارچ/ 2015 ء : شام کے صدر کی مشیر بثنیہ شعبان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہم جمہوری اسلامی ایران اور حزب کی حمایت کے قدرداں اور شکرگزار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر کی مشیر بثنیہ شعبان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہم جمہوری اسلامی ایران اور حزب کی حمایت کے قدرداں اور شکرگزار ہیں۔

شامی صدر کی مشیر نے شام کے بارے میں ترکی، قطر اور سعودی عرب کے تخریبی نقش اور ان کی طرف سے داعش دہشت گردوں کی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی، قطر اور سعودی عرب کے ہاتھ شامی عوام کے خون سے رنگین ہیں اور شامی عوام مذکورہ ممالک کو ہرگز معاف نہیں کریں گے۔