مہر نیوز/11 مارچ/ 2015 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی عشق آباد کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے حکام نے 16 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی عشق آباد کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں اس دورے کے دوران دونوں ممالک  کے حکام نے 16 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے مہر آباد ایئر پورٹ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان انرجی کے شعبہ میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک نے تمام شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر نے کہا کہ ترکمنستان نے ہمیشہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کی ہے ۔