اجراء کی تاریخ: 11 مارچ 2015 - 11:23

مہر نیوز/11 مارچ/ 2015 ء : پاکستان کے علاقہ صوابی میں پولیس مقابلے کے دوران دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ صوابی میں پولیس مقابلے کے دوران دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔اس کارروائی میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ڈی ایس پی سمیت 9 اہلکار زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے پشاور کے علاقے صوابی میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار ہلاک اور ڈی ایس پی، ایس ایچ او سمیت 9 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔