مہر نیوز/8 مارچ/ 2015 ء : نائیجیریا میں 2 بم دھماکوں اور ایک خودکش حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 58 افراد ہلاک جب کہ 139 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا میں 2 بم دھماکوں اور ایک خودکش حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 58 افراد ہلاک جب کہ 139 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر میدوگوری میں 2 مصروف مارکیٹوں اورایک بس اسٹیشن کو دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا۔ میدوگوری ریاست بورنوکادارالحکومت ہے۔ ایک خاتون خودکش بمبارنے میدوگوری کی باگامچھلی مارکیٹ میں اس وقت دھماکہ کردیا جب شہری خریداری میں مصروف تھے۔ایک گھنٹے بعد ایک مصروف مارکیٹ میں ایک اوردھماکہ ہوا۔ تیسرا دھماکہ ایک بس اسٹیشن پرہوا۔ سرکاری حکام کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق سلفی وہابی دہشت گرد دنیا بھر میں دہشت گردی کی ہولناک وارداتوں میں ملوث ہیں سلفی وہابی دہشت گرد سعودی عرب کی گآئیڈ لائن پر چل رہے ہیں۔