مہر نیوز/6 مارچ/ 2015 ء : شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئول میں امریکی سفیر پر ہونے والے چاقو کےحملے کو انصاف کے مطابق قراردیتے ہوئے اسےجنوبی کوریا کے شہریوں کا امریکہ کے خلاف رد عمل قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئول میں امریکی سفیر پر ہونے والے چاقو کےحملے کو انصاف کے مطابق قراردیتے ہوئے اسےجنوبی کوریا کے شہریوں کا امریکہ کے خلاف رد عمل قراردیا ہے۔ گزشتہ روز ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے جنوبی کوریا میں امریکی سفیر کو زخمی کر دیا تھا۔شمالی کوریا نے اس حملے کو جنوبی کوریا میں امریکی مخالفانہ جذبات کا مظہر قرار دیا۔حملہ آور چاہتا تھا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں ختم ہوجائیں تاکہ شمالی اور جنوبی کوریا کے تعلقات بحال ہو سکیں۔