مہر نیوز/6 مارچ/ 2015 ء : شامی فوج کے فضائی حملے کے دوران القاعدہ دہشت گرد تنظیم کی ذیلی دہشت گردتنظیم النصرہ فرنٹ کے سربراہ ابو ھمام الشامی ہلاک ہوگئے ہیں شامی فوج کے اس حملے کو کامیاب قراردیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج کے فضائی حملے کے دوران القاعدہ دہشت گرد تنظیم کی ذیلی دہشت گردتنظیم النصرہ فرنٹ کے سربراہ ابو ھمام الشامی ہلاک ہوگئے ہیں شامی فوج کے اس حملے کو کامیاب قراردیا جارہا ہے۔اطلاعات کے مطابق شام کے صوبے ادلب میں شامی فوج نے النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں فاروق الثوری کے نام سے پہچانے جانے والے ابو ھمام الشامی ہلاک ہوگئے جو النصرہ فرنٹ کے سربراہ بھی تھے۔ شامی فوج نے النصرہ فرنٹ کے رہنماؤں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ادلیب صوبے میں اکھٹے ہوئے تھے اور منصوبہ بندی میں مصروف تھے، بمباری میں ہلاک ہونے والے الشامی کا تعلق دمشق سے تھا جو النصرہ کے جنرل ملٹری کمانڈر کی حیثیت سے بھی کام کر رہے تھے النصرہ فرنٹ کو امریکہ ، اسرائيل اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے اس دہشت گرد تنظیم کو شام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے تشکیل دیا گیا تھا۔