مہر نیوز/4 مارچ/ 2015 ء : اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہونے ایران کے خلاف بےبنیاد الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پوری دنیا کو درپیش ایک خطرہ ہے جب کہ امریکی صدر باراک اوبامہ معاہدہ کر کے ایران کو ایٹمی طاقت بنا دیں گے اسرائیلی کی جھوٹی باتوں کا دنیا میں کوئی خریدار نہیں حتی امریکہ نے بھی اسرائیلی وزير اعظم کی باتوں کو بےبنیاد قراردیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہونے ایران کے خلاف بےبنیاد الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پوری دنیا کو درپیش ایک خطرہ ہے جب کہ امریکی صدر باراک اوبامہ معاہدہ کر کے ایران کو ایٹمی طاقت بنا دیں گے اسرائیلی کی جھوٹی باتوں کا دنیا میں کوئی خریدار نہیں حتی امریکہ نے بھی اسرائیلی وزير اعظم کی باتوں کو بےبنیاد قراردیدیا ہے۔  واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ نئی ایرانی حکومت بھی پچھلی حکومتوں کی طرح انتہاپسند ہے جس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں اسرائیل کی بقا اور سلامتی کیلیے خطرہ ہیں۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر جو معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اس سے ایران کیلیے جوہری ہتھیاروں کا حصول مزید آسان ہو جائے گا۔ مجوزہ معاہدہ ایک خراب معاہدہ ہے جس کانہ کرنا ہی بہترہے، ایران اور امریکہ کے درمیان جس جوہری معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے وہ اسرائیل کی سلامتی کیلیے خطرہ ہے۔ذرائع کے مطابق اسرائیلی کی جھوٹی باتوں پر کوئی یقین نہیں کرتا حتی امریکہ نے بھی اسرائیلی باتوں کو جھوٹ کا پلندہ قراردیتے ہوئے نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ وہ معاہدے کے بارے میں اپنی زبان کھولنے باز رہے۔